Jan ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • روس کی جانب سے یوکرین میں فائربندی کی پیش کش، یوکرین نے مسترد کردی

روس کے صدر نے آرتھوڈاکس عیسائیوں کے مذہبی رہنما کی درخواست پر یوکرین کے محاذ پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا، لیکن یوکرین نے اس فائربندی کی درخواست کو مسترد کردیا۔

سحرنیوز/دنیا: روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اعلان کیا کہ چھے اور سات جنوری کی درمیانی شب کے بارہ بجے کو یہ فائربندی نافذ کی جائے گی جو کہ سات جنوری کے آخری گھنٹے تک جاری رہے گی۔ 
روس کے صدر نے کہا کہ یہ فیصلہ آرتھوڈاکس عیسائیوں کے قریب حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت کی تاریخ کی مناسبت سے کیا گیا ہے تا کہ یوکرین کے آرتھوڈاکس عیسائی بھی اس دن کی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔
دوسری جانب یوکرین نے روسی صدر کی جانب سے فائربندی کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک فریب ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
مغربی ملکوں نے بھی کہا ہے کہ اس طرح کی فائربندی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ امریکا نے بھی روس کی تجویز پر منفی ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ٹیگس