برطانوی ہسپتالوں کو بحرانی صورتحال کا سامنا
برطانیہ میں کورونا اور دیگر انفیکشس بیماریوں کے بڑھتے کیسز کے ساتھ ساتھ طبی عملے اور وسائل کی کمی نے حالات کو بحرانی بنا دیا ہے۔
سحر نیوز/دنیا: آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق برطانیہ میں مجموعی طور پر 40 فیصد ایمبولینسوں کو نئے سال کے پہلے ہفتے میں اپنے بیمار، ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرانے کے لئے کم از کم آدھا گھنٹہ انتظار کرنا پڑا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں یہ صورتحال گزشتہ ایک دہائی کے دوران کبھی نہیں دیکھی گئی۔
برطانیہ سے موصولہ خبروں کے مطابق اس وقت ملک کے بعض ہسپتالوں کو بحرانی صورتحال کا سامنا ہے جسکی وجہ کورونا اور انفلوئنزا جیسی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے والوں کی بڑھتی تعداد کے علاوہ میڈیکل اسٹاف اور علاج معالجے کے لئے درکار لازمی وسائل کی قلت ہے۔
برطانیہ میں جاری شدہ اعداد و شمار کے مطابق ہر ہفتے پانچ سو بیمار بروقت علاج نہ مل پانے کے سبب اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔