Jan ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • برطانیہ یوکرین کو چیلنجر 2 مین بیٹل ٹینک فراہم کرسکتا ہے

روس یوکرین جنگ میں برطانیہ یوکرین کو اپنے سب سے اہم جنگی ٹینک چیلنجر 2فراہم کرنے کا جائزہ لے رہا ہے جس سے روس اوریوکرین کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

سحرنیوز/دنیا: سکائی نیوز کے مطابق برطانوی حکومت نے پہلی مرتبہ یوکرین کو اپنے چیلنجر2 مین بیٹل ٹینک فراہم کرنے کا امکان کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے جو یوکرین کو 10 کی تعداد میں فراہم کئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے برطانوی حکام اور یوکرین کے درمیان چیلنجر2 ٹینکوں کی فراہمی کےلئے مذاکرات جاری ہیں لیکن ابھی تک اس حوالے سے رشی سونک کی حکومت نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔ اگر برطانیہ نے یوکرین کو یہ ٹینک فراہم کئے تو وہ پہلا ملک ہوگا جو روس یوکرین جنگ کے دوران جدید ترین ٹینک فراہم کرے گا۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ  چیلنجر 2مین بیٹل ٹینک میدان جنگ میں بہت زیادہ تیزرفتاری اور پھرتی سے حرکت اورحملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس ٹینک کا اصلی ہدف دشمن کے زرہ پوش ٹینکوں، توپوں، فوجی گاڑیوں  کی تباہی بتایا جاتا ہے۔

روس یوکرین جنگ میں برطانیہ کی جانب سے ان جدید ہتھیاروں کی فراہمی کی صورت میں روس اور یورپ کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا امکان شدت اختیار کر رہا ہے جو نہ صرف یورپ بلکہ ساری دنیا کو متاثر کرسکتا ہے۔

ٹیگس