Jan ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • یوکرین کی وجہ سے امریکہ افغانستان سے نکلا ہے، روسی عہدیدار

روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا کا مقصد یوکرین کی افواج کو روس کا مقابلہ کرنے کی تربیت دینا تھا۔

سحر نیوز/ دنیا: روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نکولائی پیٹروشیف نے، امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے، اس بیان کو، اپنی بات کی تائید قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یوکرین پر توجہ مرکوز کرنے کی بنا پر ہمیں افغانستان سے اچانک نکلنا پڑا ہے۔

روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے جس رقم کے بارے میں بات کی، اس کے علاوہ افغانستان میں موجود امریکی ہتھیار بھی یورپ بالخصوص پولینڈ منتقل کیے گئے اور اس طرح یورپ یوکرین حکومت کو فوجی مدد فراہم کرنے میں کامیاب رہا ۔

امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اگست دوہزار اکیس میں بیس سال کے غاصبانہ قبضے کے بعد افغانستان سے اپنی فوجیں نکال لی تھیں ۔ افغانستان پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی لشکر کشی کے نتیجے میں افغانستان میں دہشت گردی ، جنگ، تشدد، بدامنی اور عدم استحکام پیدا ہوا اور کئی لاکھ بے گناہ افغان شہریوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ 

ٹیگس