Jan ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکا پر طاری ایران کا خوف، پومپئو اور ہک کی سیکورٹی بڑھائی

واشنگٹن نے ایران کے خوف کی وجہ سے سابق وزیر خارجہ مایئک پومپئو اور برائن ہک کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی حکام نے ایران کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خوف سے اس ملک کے دو سابق اہلکاروں کے لیے حفاظتی سطح بڑھا دی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے خبر دی ہے کہ امریکی حکومت نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے دو ایران مخالف اہلکاروں کے تحفظ کے لیے اپنے اقدامات میں توسیع کردی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو جو جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا باعث بننے والے دہشت گردانہ اقدام میں براہ راست ملوث تھے، اور برائن ہک جو پومپیو کی کمان میں ایک عہدیدار تھے، جنہوں نے زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی میں کردار ادا کیا، وہ افراد ہیں جن کی طرف ایسوسی ایٹڈ پریس نے اشارہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ ہفتے امریکی کانگریس کو بھیجے گئے دو الگ الگ نوٹس میں کہا ہے کہ ہک اور پومپئو کے خلاف دھمکیاں "سنجیدہ اور قابل اعتبار" ہیں۔

جنوری 2021 میں امریکی محکمہ خارجہ چھوڑنے کے بعد یہ 10واں موقع ہے جب ہک کی سیکورٹی بڑھائی گئی ہے جبکہ پومپیو کے بارے میں پچھلے ہفتے ساتویں بار سیکورٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ برس مارچ میں اسی امریکی خبر رساں ادارے نے رپورٹ دی تھی کہ امریکی حکومت ان دو سابق اہلکاروں کی 24 گھنٹے سیکیورٹی کے لیے ماہانہ 2 ملین ڈالر خرچ کرتی ہے۔

ٹیگس