Jan ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست الابامہ میں طوفان سے 8 افراد ہلاک

امریکہ میں طوفان ک سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: خبروں میں کہا گیا ہے کہ  سب سے زیادہ تباہی  ریاست الابام  کے اوٹاگا شہر میں دیکھی گئی جہاں گھر کے گھر تباہ ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس شہر میں جمعرات کے روز پانچ بار سائکلون کا حملہ ہوا۔ 
گذشتہ ہفتے بھی امریکہ کی مختلف ریاستوں میں آنے والی قدرتی آفات کی زد میں آکر پچاس شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹ کے مطابق، سائکلون، سرد ہواؤں اور برفانی طوفان نے زندگی اجیرن کردی ہے۔

نیویارک جیسی گھنی آبادی والی ریاست میں بھی برفانی طوفان نے ہزاروں گھروں کی بجلی کاٹ دی۔ 
امریکی حکام کے مطابق، سن دو ہزار بائیس کے دوران آنے والے وسیع طوفانوں، جنگلوں کی آتش زدگی، قحط اور سردی کی شدت نے اس ملک کو ایک سو پینسٹھ ارب ڈالر سے زیادہ مالی نقصان پہنچایا ہے۔ 

ٹیگس