Jan ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • کیلی فورنیا میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کے ایک تازہ واقعے میں 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جن میں ایک ماں اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ ہوا۔ جب پولیس جآئے وقوعہ پر پہنچی تو ہلاک ہونے والوں میں سے بعض کی لاشیں باہر روڈ پر اور بعض کی لاشیں ایک گھر کے اندر سے پولیس کو ملیں۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ حادثاتی فائرنگ کا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس خاندان کو ہدف بنا کر قتل کیا گیا ہے. پولیس کا کہنا ہے ہمیں یقین ہے کہ اس حادثے میں منشیات کے گروہوں کا ہاتھ ہے اور منشیات کی برآمدگی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قاتل فائرنگ کے بعد وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسے پولیس ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

رپورٹ میں امریکی سینٹروں کے حوالے سے کہا گیا کہ امریکہ میں تشدد کے واقعات کی روک تھام اسلحہ کے کنٹرول سے ممکن نہیں بلکہ اس کےلئے عوام کی ذہنی حالت بہتر بنانے کے پروگرام، اسکولوں میں سیکیورٹی بڑھانے سے ان طرح کے حادثات کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی اعدادوشمار فراہم کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق سال 2020ء میں 45ہزار سے زیادہ افراد مسلحانہ تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں جو امریکی تاریخ میں کسی سال میں گن کلچر سے ہلاک ہونے والے افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ٹیگس