امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شہری کا قتل
امریکی پولیس نے ٹائر نیکولز نام کے ایک انتیس سالہ سیاہ فام شہری کی جان لے لی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: اس بات کا اعلان ٹائر نیکولز کے گھر والوں نے کیا ہے۔ ہفنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق نیکولز کے گھر والوں نے بتایا ہے کہ پولیس نے اسے دس جنوری کو گرفتار کرکے ریاست ٹینیسی کے میمفس شہر کے ایک تھانے میں لے گئے جہاں اسے اتنا ٹارچر کیا گیا کہ وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ٹائر نیکولز کے گھر والوں نے امریکی پولیس اور انتظامیہ سے جواب طلب کرتے ہوئے ہفتے کے آخری دن میمفس شہر میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ سن دو ہزار بائیس میں امریکی پولیس افسروں کی جانب سے امریکی شہریوں کے قتل کا ایک نیا رکارڈ قائم ہوا تھا۔
پولیس کے تشدد کو رکارڈ کرنے والی ایک امریکی عوامی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ سن دو ہزار بائیس کے دوران پولیس نے گیارہ سو چھہتّر امریکی شہریوں کا قتل کیا ہے۔