Jan ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکہ اور روس میں کشیدگی بڑھی، روسی واگنر گروپ دہشت گرد قرار

امریکہ نے روس کے فوجی گروپ "واگنر" کو بین الاقوامی مجرمانہ تنظیم قرار دے دیا۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ نے جمعہ کے روز واگنر روسی فوجی گروپ کو ایک بین الاقوامی مجرمانہ تنظیم کے طور پر متعارف کر دیا۔
وائٹ ہاؤس کی سلامتی کونسل میں اسٹریٹجک امور کے رابطہ کار جان کربی نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ واگنر روسی فوجی گروپ کو ایک بین الاقوامی مجرمانہ تنظیم کے طور پر درجہ بندی کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واگنر گروپ کا ایک بین الاقوامی مجرمانہ تنظیم کے طور پر تعارف ہمیں اس گروپ اور اس کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو سزا دینے کی اجازت دیتا ہے۔
اس امریکی عہدیدار نے مزید دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا یوکرین میں روس کی جنگ میں مدد کر رہا ہے جبکہ واگنر گروپ کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کر رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق واگنر کے فوجی گروپ نے یوکرین میں روس کی حالیہ فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
سولیدار کا شہر ان آخری شہروں میں سے ایک تھا جہاں روس کے کنٹرول میں اس فوجی گروپ کا اہم کردار رہا ہے۔

ٹیگس