Feb ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • یوکرین کے شہر باخموت کا اہم علاقہ روس کے کنٹرول میں

یوکرین کی حکومت کی طرف سے فوری طور اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

سحر نیوز/ دنیا: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے شہر باخموت کے شمالی مضافات میں ایک گاؤں کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم یوکرین کی حکومت کی طرف سے فوری طور اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ بلہودتنے گاؤں جو باخموت کے شمال میں تقریباً پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اس پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

دریں اثناء روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے منگل کو بیلاروس کے ساتھ مشترکہ فوجی تربیتی مراکز قائم کرنے کے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا کہ پڑوسی ملک کی افواج یوکرین میں ان کی فوج کے ساتھ لڑائی میں شامل ہو سکتی ہیں۔

ٹیگس