Feb ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • ترکیے نے مغرب کو خبردار کر دیا

ترکیے کے صدر نے یوکرین میں ٹینک بھیجنے کے مغرب کے اقدام کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیف کو ٹینکوں کی ترسیل خطرناک ہے اور اس سے یوکرین کا بحران حل نہیں ہوگا۔

سحرنیوز/دنیا: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی سے یوکرین میں تنازع کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

اردوغان نے ٹی آر ٹی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ ٹینک بھیجنا تنازع کے حل کے عناصر میں سے ایک ہے، یہ ایک پرخطر کاروبار ہے اور یہ اسلحہ ڈیلروں کے لیے مفید ہے اور اس سے بحران کو حل کرنے اور جنگ کو روکنے میں مدد نہیں ملے گی۔

دریں اثنا یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کلبا نے اعلان کیا کہ ملک کی مسلح افواج کو 120 سے 140 کے درمیان جدید مغربی بھاری ٹینک ملیں گے۔
ان ہتھیاروں کی ترسیل کے وقت کا اعلان کیے بغیر انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین فرانس کے " لیکلرک" جنگی ٹینکوں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔

ان کے مطابق 12 ممالک نے ٹینک بھیجنے پر اتفاق کیا ہے اور کیف مغربی جنگی طیاروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حاصل کرنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

یوکرین کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ یہ ہتھیار کشیدگی پیدا کرنے کے لیے نہیں ہیں بلکہ یہ دفاعی اور ڈیٹرنس ہتھیار ہیں۔

ٹیگس