Feb ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • نیو نازی ازم نئے روپ میں روس کے لیے خطرہ بن رہا ہے: روسی صدر

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ ان کا ملک غیر دوستانہ اقدامات کا سخت جواب دے گا۔

 سحر نیوز/ دنیا: اسٹالن گراڈ کی جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ نیو نازی ازم نئے روپ میں روس کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ روس کو ایک بار پھر مغربی طاقتوں کے خلاف ڈٹ جانا ہوگا۔
صدر پوتین نے کہا کہ یقین نہیں آتا لیکن حقیقت یہی ہے کہ آج ایک بار پھر ہمیں جرمن ٹینکوں سے دھمکایا جارہا ہے جن پر صلیب کا نقش کندہ ہے۔ 
روسی صدر نے خبردار کیا کہ جو لوگ جرمنی کو ایک نئی جنگ میں گھسیٹنا چاہتے ہیں انہیں جان لینا چاہیے کہ موجودہ جنگ ماضی سے کہیں زیادہ مختلف ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ روس سرحدوں پر ٹینک نہیں بھیجے گا کیوں کہ ہمارے پاس جوابی اقدامات کے لیے دوسرے ہتھیار موجود ہیں۔

ٹیگس