Feb ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

روسی فوج نے مغرب کی جانب سے یوکرین کو فراہم کیے جانے والے دو جدید ترین میزائل سسٹموں میں سے ایک کو تباہ کردیا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: روسی فوج نے کہا ہے کہ اس نے مغرب کی جانب سے یوکرین کو فراہم شدہ زمین سے فضا میں مار کرنے والا جدید ترین میزائل سسٹم تباہ کر دیا ہے۔ روسی فوج کا کہنا ہے کہ ناروے کا بنایا ہوا ناسامس نامی یہ میزائل سسٹم دونیسک کے علاقے میں تعینات تھا۔

امریکی محکمہ جنگ پینٹاگون نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ ناروے میں تیار ہونے والے ناسامس میزائل سسٹم کی دو کھیپیں یوکرین کو پہنچائی گئی ہیں اور یوکرین کی فوج نے انہیں استعمال کرنے کی تربیت مکمل کر لی ہے۔

روسی وزرات دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے دونیسک کے علاقے میں تعینات ناسامس میزائل سسٹم کو، توچکا یو نامی ٹیکٹیکل میزائل کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوج نے یوکرینی فوج کے کم سے کم چھیاسی آٹلری یونٹوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔

یوکرین پر روس کے فوجی حملے کے آغاز کے بعد سے، نیٹو اور اس کے اتحادیوں نے اس تنازعے میں براہ راست فوجی مداخلت سے گریز ضرور کیا ہے تاہم وہ یوکرین کو ہتھیار، گولہ بارود اور ایندھن فراہم کر رہے ہیں۔

ماسکو کا کہنا ہے کہ یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کی مسلسل ترسیل، روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

 

ٹیگس