Feb ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • روس نے یوکرین کو خبردار کر دیا

روس کے اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ کریمیا پر حملہ کرنے کا مطلب روس پر حملہ کرنا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب نے کیف کے حکام کو "نشے کا عادی" قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جزیرہ نما کریمیا پر یوکرین کے حملے کا مطلب روس پر حملہ اور تنازعات میں اضافہ ہوگا۔

روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب دیمتری میدویدیف نے ہفتے کی شام ایک بار پھر یوکرین کی طرف سے جزیرہ نما کریمیا پر حملہ کرنے کی بابت خبردار کیا ہے۔

میدویدیف نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ بین الاقوامی قوانین عوام کی مرضی کا احترام کرتے ہیں، کریمیا روس کا ہے، کریمیا پر حملہ کرنے کا مطلب روس پر حملہ کرنا اور تنازعات کو ہوا دینا ہے۔

انہوں نے یوکرینی حکام کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ یہ سمجھیں کہ کریمیا پر حملے کا جواب روس کی "ناگزیر انتقام" اور کسی بھی ہتھیار سے دیا جائے گا۔

روس کے سابق صدر نے اس بارے میں لکھا کہ یوکرین کے منشیات کے عادی افراد کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کے حملے کا جواب ناگزیر انتقام اور کسی بھی قسم کے ہتھیاروں کے استعمال سے ملیں گے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز یوکرین کے صدر کے مشیر "میخائل پوڈولیاک" نے کہا تھا کہ کیف ایک روایتی حملے کے ساتھ اور مختصر وقت میں جزیرہ نما کریمیا پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

قبل ازیں نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ واشنگٹن نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کو کریمیا پر حملہ کرنے کے لیے مزید ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی ضرورت ہوگی۔

ٹیگس