Feb ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کے بعد کینیڈا کی فضاؤں میں پرواز کرنے والی مشکوک شی کو مارگرانے کا دعوی

امریکی لڑاکا طیارے نے کینیڈا کے اوپر فضا میں پرواز کرنے والی ایک نامعلوم شے کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور کینیڈا کے مشترکہ فوجی آپریشن کے نتیجے میں اس پراسرار چیز کو مار گرایا گیا۔
کینیڈا کی وزیر دفاع انیتا آنند نے کہا کہ شمالی کینیڈا کے علاقے یوکون میں گرائی گئی۔ پراسرار شے ’چھوٹی اور سلینڈر نما‘ تھی۔
اس واقعے کے بعد محکمہ شہری ہوابازی نے ریڈار میں مبینہ خلل کے سبب شمال مغربی امریکی ریاست مونٹانا کے اوپر فضائی حدود کا کچھ حصہ بند کردیا تھا جو بعد میں اسے کھول دیا گیا۔
گزشتہ ہفتے ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرائے جانے کے بعد یہ شمالی امریکا کی فضا میں پیش آنے والا اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی حکام نے الاسکا کے شمالی ساحل پر پرواز کرنے والی ایک اور نامعلوم اور پراسرار شے کو مار گرانے کا دعوی کیا تھا۔
قبل ازیں چار فروری کو امریکی فوج نے دعوی کیا تھا کہ اس نے جنوبی کیرولینا کے ساحل پر ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرایا ہے۔

ٹیگس