Feb ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • کیا روس نے یوکرین پر فضائی حملے کی تیاری کر لی ہے؟

ایک انگریزی اخبار نے مغربی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روس، یوکرین پر ایک نیا فضائی حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: انگریزی اخبار "ڈیلی میل" نے مغربی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن جنگی مہارت رکھنے والے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین پر ایک نیا فضائی حملہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق مغربی انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ماسکو، یوکرین میں نئی ​​پیش رفت حاصل کرنے کے لیے جنگی طیاروں اور حملہ آور ہیلی کاپٹروں کی ایک نئی فورس بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

تحلیلگران غربی می‌گویند که تجمع هواپیماهای نظامی روسیه در مرز اوکراین احتمالاً تلاش نیروهای روسیه برای پیشبرد یک حمله جدید در منطقه دونباس محسوب می شود.

مغربی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ روسی فوجی طیاروں کا یوکرین کی سرحد پر جمع ہونا ممکنہ طور پر روسی افواج کی جانب سے ڈونباس کے علاقے میں ایک نیا حملہ کرنے کی کوشش ہے۔

یہ خبر ایسے حالات میں شائع ہوئی ہے کہ جب نیٹو کے وزرائے دفاع یوکرین کے لیے فوجی تعاون کے منصوبے پر بات چیت کے لیے دو روزہ اجلاس کے لیے برسلز میں جمع ہوئے ہیں۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اس اتحاد کے رکن ممالک سے کہا کہ وہ روس کے خلاف لڑنے کے لیے یوکرین کے لیے فوجی امداد کی کھیپ میں اضافہ کریں جبکہ یورپ کے پاس بھی فوجی گولہ بارود ختم ہونے کا خطرہ ہے۔

ٹیگس