روس، چین اور جنوبی افریقہ کی دوسری مشترکہ بحری مشقیں
روس چین اور جنوبی افریقہ کی دوسری مشترکہ بحری مشقیں جاری ہیں۔
سحر نیوز/دنیا: روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ تین ممالک کی بحری مشقوں کا مقصد تجربات اور مہارتوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ روس چین اور جنوبی افریقہ کی بحریہ کے مابین مشترکہ تعاون کی تقویت اور فروغ بتایا گیا ہے۔
روس کی جانب سے الٹراسونک میزائلوں کے حامل ایک جنگی بیڑے ایڈمیرل گورشکوف نے ان مشقوں میں شرکت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان میزائلوں کی رفتار دس ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جو در حقیقت آواز کی رفتار سے نو گنا زیادہ تیز رفتار ہے۔
روسیا الیوم کے مطابق یہ مشقین اپنی نوعیت کے اعتبار سے دوسری مشقیں ہیں۔ اس سے قبل دوہزار انیس میں جنوبی افریقہ کے ساحلوں پر ہی اس قسم کی مشقیں انجام دی گئی تھیں۔
فضائی دفاع کے علاوہ سمندری لٹیروں اور قدرتی آفات سے مقابلے کے لئے مشترکہ آپریشن کی انجام دہی کے لئے لازمی ٹریننگ، ان بحری مشقوں کے ایجنڈے میں شامل ہے۔