Feb ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائن میں دھماکہ بین الاقوامی دہشت گردی ہے، روس

روس نے نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائن ایک اور دو میں دھماکوں کو بین الاقوامی دہشت گردی قرار دیا ہے

سحر نیوز دنیا: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویسلی نبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ جیسا کہ آپ میں سے بہت سے لوگ جانتے ہیں یہ پہلے ہی سے معلوم تھا کہ اس طرح کے دہشت گردانہ اقدام کے پیچھے کس کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے نورڈاسٹریم گیس پائپ لائن میں دھماکے کے مجرموں کو سزا دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کو سزا دے کر انسانیت کو پہنچنے والے ناقابل تلافی نقصانات کو روکا جاسکتا ہے۔

روس نے نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائن میں دھماکوں کے بعد بین الاقوامی سطح کی دہشت گردی کے خلاف قانون کے دائرے میں ایک کیس تیارکیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صحافی سیمور ہریش نے فروری کے اوائل مین کہا تھا کہا کہ روس کی گیس پائپ لائن نورڈ اسٹریم ایک اور دو میں گذشتہ برس جون میں امریکی میرین نے نارویجین ماہرین کی مدد سے دھماکہ خیز مواد نصب کئے تھے ۔ امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ نو ماہ بعد دھماکے کا فیصلہ امریکی صدر بائیڈن کی امریکی سیکورٹی عہدیداروں سے بات چیت کے بعد کیا گیا۔

ٹیگس