روس یوکرین کو ختم کرنا نہیں چاہتا: ماسکو
Feb ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
ماسکو یوکرین کو تباہ کرنا نہیں چاہتا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلی نبنزیا نے سلامتی کونسل کی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران جنگ یوکرین کے ایک سال پورے ہونے پر کہا کہ روس یوکرین کو نابود کرنا نہیں چاہتا اور اس نوعیت کا کیا جانے والا ہر طرح کا دعوی بے بنیاد ہے۔
واسیلی نبنزیا نے مزید کہا کہ ماسکو یوکرین کے سلسلے میں اپنے اہداف کو پرامن طریقے سے حاصل کرنے کے لئے گفتگو کرنے پر تیار ہے۔ انہوں نے کسی بھی دوسرے آپشن کو ناقابل قبول قرار دیا۔
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے چین کی جانب سے امن کی پیشکش کا بھی خیرمقدم کیا۔
قابل ذکر ہے کہ یوکرین کی جنگ میں اب تک ہزاروں عام شہری ہلاک زخمی اور بے گھر ہوچکے ہیں لیکن امریکہ اور یورپ کسی بھی طرح اس جنگ کو ختم ہوتا دیکھنا نہیں چاہتے۔