سوشل میڈیا صارفین اسرائیل کی جاسوسی سے ہوشیار!
ایک عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت ٹیک ورلڈ کی جاسوسی کر رہی ہے، ہزاروں جعلی اکاؤنٹس اور میلویئر بنا کر صحافیوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کی معلومات چرا کر دنیا بھر میں اپنے صارفین کو فروخت کر رہی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ایک عبرانی اخبار نے پیر کے روز اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی سیکیورٹی کمپنیاں ہزاروں جعلی اکاؤنٹس اور مختلف میل ویئر بنا کر لوگوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرتی ہیں اور دنیا بھر میں لوگوں کی معلومات اپنے صارفین کو فروخت کرتی ہیں۔
اسرائیلی اخبار ہارٹص کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حکومت اپنی فوجوں، گاہکوں اور نجی اداروں کو جاسوسی کے آلات فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور ان جاسوسی آلات کو دنیا بھر کے صحافیوں اور کارکنوں کی خفیہ معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے، اس طرح اپنا مقصد حاصل کر لیتی ہے۔
یہ رپورٹ تیار کرنے والے عومر بن یعقوب اور فینیاس روکرٹ لکھتے ہیں کہ Osint سسٹم اسرائیلی حکومت کی سائبر کمپنی سے تعلق رکھتا ہے، جسے اس رپورٹ میں پہلی بار متعارف کرایا گیا ہے۔ مذکورہ رپورٹ تیار کرنے والوں نے بتایا کہ اس سسٹم میں ہمارے اور صحافیوں کے بارے میں بہت سی معلومات موجود ہیں۔
اس رپورٹ کے آغاز میں رپورٹ بنانے والوں نے ایک "بڑی معلومات لیک" کا انکشاف کیا اور اسے شائع کیا۔ یہ رپورٹ اس عالمی تحقیق کا حصہ ہے جس میں ہارٹص اخبار نے حصہ لیا تھا۔ اس تحقیق میں تین اسرائیلی کمپنیوں کا ذکر ہے جنہوں نے کولمبیا کی فوج کے لیے ڈیجیٹل ٹریکنگ اور جاسوسی کے شعبے میں جدید نظام فراہم کیے تھے۔