ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی ایک بڑی سازش کا پردہ فاش، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد+ ویڈیو
ایران کے سیستان و بلوچستان صوبے میں امریکی اسلحے کی بڑی کھیپ ضبط کی گئی ہے۔ ملک کی حفاظتی فورسز کے ہاتھوں لگی اس کامیابی کے بعد یہ مانا جا رہا ہے کہ اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد اور دہشت گرد عناصر کا ایک بڑا اور خطرناک منصوبہ ناکام ہو گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، ایران کے مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں امام زمانہؑ کے گمنام سپاہیوں کی کوششوں سے گزشتہ سال کے اسفند ماہ (تقریباً مارچ 2025) سے اب تک 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 1000 سے زائد مختلف اقسام کے جنگی ہتھیار برآمد اور ضبط کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، سیستان و بلوچستان کے محکمۂ اطلاعات کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ صرف رواں ماہ اگست 2025 میں تین علیحدہ آپریشنز میں 210 سے زائد جنگی ہتھیاروں کی بڑی مقدار پکڑی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ ایک بڑی اور سنگین کھیپ کا حصہ تھا، جس میں بڑی تعداد میں ہتھیار امریکی ساختہ تھے، اور انہیں ملک میں خریدے گئے اور بکے ہوئے عناصر کے ذریعے داخل کیا جا رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، یہ اسلحہ غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں، خصوصاً صیہونی رژیم (اسرائیل) کے موساد اور ملک کے مشرقی علاقوں میں سرگرم دہشت گرد گروہوں سے وابستہ عناصر کی جانب سے ملک میں بدامنی پھیلانے، تخریبی کارروائیاں کرنے اور عدم استحکام پیدا کرنے کے مقصد سے ہمسایہ ممالک کے راستے سے ایران منتقل کیا جا رہا تھا۔

تاہم، امام زمانہؑ کے گمنام سپاہیوں کی بروقت ہوشیاری کی بدولت، یہ اسلحہ سرحدی علاقوں میں (صفر مرزی پوائنٹس) پر ہی پکڑ لیا گیا، اور دشمنوں کے مقاصد ناکام بنا دیے گئے۔