Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
  • ایک کروڑ یوکرینی شہری پولینڈ پہنچ گئے

پولینڈ نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک ایک کروڑ سے زائد یوکرینی مہاجرین اس کی سرحدوں میں داخل ہو چکے ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: پولش بارڈر سیکورٹی گارڈ کے مطابق پچھلے صرف چوبیس گھنٹے میں بیس ہزار سے زائد یوکرینی پناہ گزین پولینڈ پہنچنے ہیں۔ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ پولینڈ میں پناہ لینے والے یوکرینی شہریوں کی  تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔  

یوکرین میں عدم تحفظ اور جنگ میں شدت کی وجہ سے یوکرینی  پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد نے یورپ کا رخ کرلیا ہے جبکہ یورپی یونین کے رکن ممالک ایک طرف تو یوکرینی تارکین وطن کی انتی بڑی تعداد کی میزبانی کے لیے تیار نہیں اور دوسری جانب اربوں ڈالر کے ہتھیار اور گولہ بارود فراہم کرکے جنگ اور جھڑپوں میں شدت پیدا کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق ایک سال سے جاری جنگ یوکرین کے نتیجے میں آٹھ ہزار سے زائد عام شہری مارے جا چکے ہیں اور لاکھوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

روس نے بھی بارہا خبردار کیا ہے کہ مغرب کی جنگ پسندانہ  پالیسیاں اور فوجی امداد کی فراہمی کشیدگی میں اضافے اور یوکرین میں جنگ کے طول پکڑنے کا باعث بنے گی۔

 

ٹیگس