ٹرمپ کی نظر میں ایران، چین سے زیادہ خطرناک ہے
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران، چین سے زیادہ خطرناک ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: ایران پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے سابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے صدارت چھوڑی تو تہران، واشنگٹن کے ساتھ معاہدے کا خواہشمند تھا۔
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران، واشنگٹن اور دنیا کے لیے چین سے زیادہ خطرناک ہے۔
واشنگٹن ایگزامینر اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چین ایک ایسا ملک ہے جو تباہ نہیں ہونا چاہتا لیکن کچھ لوگ اتنے پاگل ہوتے ہیں کہ تباہ ہونے کی پرواہ نہیں کرتے۔
تہران کے خلاف جھوٹے دعوؤں کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ مستقبل میں ایران کے پاس نیا ایٹمی ہتھیار ہوگا جو ان کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا دعوی تھا کہ جب میں نے صدارتی عہدہ چھوڑا تو وہ ایک معاہدے کی درخواست کر رہے تھے۔
سابق امریکی صدر نے اپنے دعوؤں کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کیونکہ اس وقت ہم نے انہیں اس پوزیشن میں ڈال دیا تھا جہاں انہیں معاہدہ قبول کرنا پڑا، ہم ایک ایسا معاہدہ کر سکتے ہیں جو اپنے سمیت ہر ایک کے لیے بہت اچھا ہو گا۔
امریکہ کے سابق صدر کا دعوی تھا کہ اب وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لہذا جب آپ پوچھتے ہیں کہ کیا چین، ایران سے زیادہ خطرناک ہے تو مجھے اس سوال پر شک ہے۔