یوکرین نے امریکہ سے ممنوعہ کلسٹر بم مانگ لیے
Mar ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
یوکرین نے امریکہ سے کلسٹر بم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: یہ بات امریکی ایوان نمائندگان کی مسلح افواج افواج کیمٹی کے ارکان جیسن کرو اور ایڈم اسمتھ نے ایوان کو بتائی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین امریکہ سے ایم کے بیس قسم کے کلسٹر بم فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایم کے بیس قسم کے کلسٹر بم لڑاکا طیاروں کے ذریعے چلائے جاسکتے ہیں ۔ یہ بم چلائے جانے کے بعد بیک وقت دو سو چالیس کے قریب چھوٹے بم چھوڑتے ہیں جس سے وسیع تباہ پھیلتی ہے۔
دنیا کے ایک سو بیس ممالک میں استعمال ہونے والے کلسٹر بموں کا استعمال عالمی سطح پر ممنوع ہے۔
عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور مغربی ملکوں کی جانب سے یوکرین اسلحے اور گولہ بارود کی ترسیل کے باعث علاقے میں جنگ مسلسل طول پکڑتی جارہی ہے۔