Mar ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • یوکرین جنگ کے طویل ہونے کا ذمہ دار امریکہ ہے، روس

روس کے ایوان صدر کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے طویل ہونے کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پسکوف نے کہا ہے کہ امریکہ یوکرین جنگ ختم نہیں ہونے دے رہا ہے اور وہ جنگ جاری رکھے جانے کی اپنی پوری کوشش کر رہا ہے۔ 

مختلف شعبوں میں ہونے والی تباہی کے ساتھ یوکرین کی جنگ اپنے تیرہویں مہینے میں جاری ہے جبکہ امریکہ اور مغربی ممالک یوکرین کو اسلحہ فراہم کر کے صورتحال بد سے بدتر ہونے کاباعث بنے ہوئے ہیں۔

روسی حکام اور بعض ماہرین اور صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جنگ روس اور مغرب کے درمیان ایک پراکسی وار بنی ہوئی ہے ۔

روسی حکام نے ہمیشہ تاکید کی ہے کہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے صرف جنگ طویل ہو سکتی ہے تاہم اس سے یوکرینی عوام کے لئے مسائل و مشکلات مسلسل بڑھتی رہیں گی اور جنگ کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔

ٹیگس