امریکہ پاگل ہوگیا ہے، روسی نائب وزیر خارجہ
Mar ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو بیجنگ پالیسیوں نے امریکہ کو پاگل کردیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ روس چین تعلقات کے فروغ پر امریکہ کی جھنجلاہٹ سے ثابت ہوگیا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات صحیح راستے پر گامزن ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر امریکہ کی پریشانی صاف دکھائی دے رہی ہے۔
سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ امریکہ کو پتہ ہے کہ روس چین تعلقات دنیا میں نئے کثیر قطبی نظام کے بنیادی عناصر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ روس چین تعلقات کے فروغ کو دنیا میں امریکی بالادستی کے خاتمے کا راستہ سمجھنا چاہیے۔