Mar ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • کیا امریکہ مغربی ایشیا میں اپنی فوجی موجودگی کم کر رہا ہے؟

مغربی ایشیا میں امریکی فضائیہ کی موجودگی کم کرنے کے حوالے سے خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

سحر نیوز/دنیا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ چین پر زیادہ توجہ دے کر مغربی ایشیا میں اپنی موجودگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ماہرین نے پیشن گوئی کی ہے کہ 2024 میں امریکی فضائیہ کے فوجیوں کی تعداد خطے میں کم کر دی جائیگی۔

امریکی وزارت جنگ  کے حکام نے ملکی کانگریس سے 2014 مالی سال کیلئے بجٹ کی درخواست کی۔ پنٹاگون مغربی ایشیا سے امریکی فضائیہ کے فوجیوں کی تعداد کم کر کے شمالی ماریانائی کے جزائر اور گوام میں اپنی فوجی موجودگی کو تقویت دینے کی کوشش کرے گا۔

بہرحال امریکہ کو ملکوں کے امور میں مداخلت کرنے کی وجہ سے پوری دنیا میں چیلنجوں کا سامنا ہے اور بہت سے ممالک اور علاقوں سے امریکہ پسپائی اختیار جانے پر مجبور ہوا ہے۔

ٹیگس