Mar ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • بند گلی میں پہنچ چکا ہے صیہونی معاشرہ، حکام پریشان

اسرائیلی اخبار ہارٹص کے مطابق، تمام ماہرین ایک ہی رائے پر متفق ہیں کہ اسرائیل آج ایک سیاسی تعطل کا شکار ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: عبرانی زبان کے اس اخبار نے لکھا ہے کہ سیکڑوں امریکی یہودی، اسرائیلی وزیر خزانہ بیتسائل ساموترچ کے دورے کے خلاف اس ہوٹل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے جہاں وہ تقریر کرنے والے ہیں۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب اس سے قبل اس میڈیا نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں اسرائیل کا شیرازہ بکھرنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اس مقبول صیہونی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں سوال کیا ہے کہ کیا اسرائیل میں خلا کا حجم مختلف جماعتوں کی اس صلاحیت سے زیادہ ہو گیا ہے کہ وہ اسے ختم کر سکیں؟ کیا ہمیں اتحاد کی کوشش کرنے کے بجائے تقسیم کی طرف بڑھنا چاہیے؟ یہ وہ مسائل ہیں جن پر اسرائیل کے بہت سے سابق اعلیٰ عہدیدار غور کر رہے ہیں، اور آیا انہیں ایک فیڈریشن بنانے کی کوشش کرنی چاہیے یا اسرائیل کو مختلف ریاستوں میں تقسیم کر دینا چاہیے۔

اسرائیلی اخبار ہارٹص زور دیتا ہے کہ اگرچہ ماہرین ابھی تک اپنی رپورٹ کے نتائج عوام کے سامنے پیش کو تیار نہیں ہیں، لیکن وہ اسرائیل کے موجودہ ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے ممکنہ آپشنز کے بارے میں عوامی بات چیت کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ وہ سب ایک ہی رائ پر متفق ہیں کہ اسرائیل، آج ایک سیاسی تعطل کا شکار ہے۔

ٹیگس