چین روس تعلقات، تیسرے فریق کی مداخلت برداشت نہيں
گلوبل ٹائمز اخبار نے لکھا کہ چین روس تعلقات کسی تیسرے فریق کی مداخلت اور دھمکی کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔
سحر نیوز/ دنیا: گلوبل ٹائمز اخبار نے آج اپنے اداریہ میں لکھا ہے کہ چین اور روس کے تعلقات کسی تیسرے فریق کی مداخلت اور دھمکیوں کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں، روس اور چین کے تعلقات میں ایک اصطلاح عام طور پر استعمال کی گئی ہے: عدم اتحاد، عدم تصادم اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانا۔ اس میں اب ایک اور اصطلاح کا اضافہ کیا گیا ہے: عدم مداخلت اور کسی تیسرے فریق کی دھمکی نہ دینا۔
اس اخبار کے اداریہ کے مطابق شی جن پنگ کا آئندہ ہفتے روس کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اعتماد اور باہمی طور پر مفید تعاون کو مضبوط کرے گا اور یہ دورہ نہ صرف دونوں ممالک اور ان کے عوام کے لیے فائدے مند ہوگا گا بلکہ بڑھتے ہوئے عالمی خطرات کے درمیان بین الاقوامی برادری میں مزید اعتماد پیدا کرے گا۔
چین کے صدر روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات اور بات چیت کے لیے 20 سے 22 مارچ تک اس ملک کا دورہ کرنے والے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی یوکرین جنگ میں روس کو مہلک چینی ہتھیار بھیجنے پر تشویش بڑھ رہی ہے اور امریکی حکام نے چین کو اس بارے میں خبردار کیا ہے۔ یہ ایک ایسا دعویٰ جسے چینیوں نے ہمیشہ مسترد کیا ہے اور یوکرین میں امن کے قیام کے لیے 12 نکاتی معاہدے کا مسودہ پیش کیا ہے۔