Jul ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
  • چین اور روس کے تعلقات سے امریکہ خوفزدہ

چین کی حکومت نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ اس کے معاملات معمول کے تجارتی اور معاشی تعاون کے تناظر میں انجام پا رہے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماونینگ نے کہا ہے کہ چین کے روس سمیت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ معمول کے تجارتی اور معاشی تعلقات ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم نے سلامتی کونسل کی اجازت اور قانونی بنیاد کے بغیر یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔

چین کے صدر شی جین پینگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین کی جنگ شروع ہونے سے پہلے 24 فروری 2022 کو اعلان کیا تھا کہ وہ دوست ممالک ہیں۔

بیجنگ نے یوکرین کی جنگ میں غیر جانبداری کا اعلان کرنے کے باوجود اب تک اقوام متحدہ میں ماسکو کی مذمت کرنے کیلئے مغرب کی کوششوں کو روکا ہے اور روس کے دلائل اور وجوہات کی حمایت کی ہے۔

امریکہ نے اس سے قبل چین کو یوکرین کی جنگ میں روس کی حمایت کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

ٹیگس