Mar ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

شمالی کوریا کی جانب سے کم فاصلے تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائلوں کے تجربات اس وقت کئے گئے ہیں جب جنوبی کوریا اور امریکہ علاقے میں بحری مشقیں انجام دے رہے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: یونھاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کے چیف آف دی اسٹاف نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ہوانگی صوبے میں آج صبح 7 بج کر 47 منٹ پر کم فاصلے پر مار کرنے والے دو بلیسٹک میزائوں کا تجربہ کیا ہے۔

یہ میزائل تجربات اس وقت انجام دئیے گئے ہیں جب گزشتہ ہفتے سے جنوبی کوریا اور امریکہ علاقے میں مشترکہ مشقیں انجام دے رہے ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ امریکی ائیر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس نمیٹز اور جنوبی کوریا کے بڑے جنگی بحری جہاز پیر کے دن جنوبی کوریا کی سمندری حدود میں مشقیں انجام دیں گے جس کے بعد یہ امریکی بحری جنگی بیڑہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سے 320 کلومیٹر دور جنوب مشرقی علاقے میں جائے گا۔

یاد رہے کہ امریکہ نے گزشتہ برس جزیرہ نمائے کوریا میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لئے اپنا ائیرکرافٹ کیرئیر یو ایس ایس رونالڈ ریگن مستقر کیا تھا۔

ٹیگس