Mar ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • کیا امریکہ بھی شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنا چاہتا ہے؟

امریکہ کا کہنا ہے کہ ہم بشار اسد کی حکومت کے ساتھ تعلقات کو کبھی بھی معمول پر نہیں لائیں گے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ ان کا ملک بشار اسد کی حکومت کے ساتھ تعلقات کو کبھی بھی معمول پر نہیں لائے گا اور نہ ہی کسی ملک کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

امریکی جریدہ پولیٹیکو نے اس سے قبل اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ کچھ سابق امریکی حکام نے ایک خط میں جو بائیڈن" کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ شام کے تعلقات کی قربت کو روکے۔

پولیٹیکو نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سابق امریکی حکام، محققین اور ماہرین کے ایک گروپ نے موجودہ انتظامیہ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں اپنے ملک کے حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ شام کے تعلقات کی قربت کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔

27 مارچ کو امریکی صدر جو بائیڈن اور امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن کو بھیجے گئے ایک خط میں یہ بات کہی گئی ہے۔

ٹیگس