Mar ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیر اعظم کے بیٹے کو عدالت سے ملی سزا

مقبوضہ فلسطین کی ایک عدالت نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے بیٹے یائیر نتن یاہو کو کنیسٹ کے سابق رکن کے مسئلے میں ہرجانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: مقبوضہ فلسطین کی ایک عدالت نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے صاحبزادے یائیر نتن یاہو کو کنیسٹ کے سابق رکن استو شفیر کی جانب سے دائر شکایت پر ہرجانے کی سزا سنائی ہے۔

ویب سائٹ عبرانی والا نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کی ایک عدالت نے نتن یاہو کے بیٹے کے خلاف فیصلہ جاری کیا۔

اس صیہونی ویب سائٹ نے اس بات پر زور دیا کہ اس عدالت نے یائیر نتن یاہو کو کنیسٹ کے سابق رکن استو شفیر کو 70 ہزارشیکل کے معاوضے کی سزا سنائی ہے۔

2021 میں، استاو شفیر نے نتن یاہو کے بیٹے کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا اور مقبوضہ فلسطین کی ایک عدالت سے کہا کہ وہ اسے ہتک عزت کے لیے 1 لاکھ 43 ہزار 603  شیکلز اور جنسی ہراساں کرنے کے لیے مزید 1 لاکھ 20 ہزار شیکل کا معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنائے۔

یائیر نتن یاہو کے خلاف فیصلہ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے کہ جب بنیامن نتن یاہو نے حال ہی میں عدالتی اصلاحات کا منصوبہ پیش کیا تھا جس کے خلاف پورے اسرائیل میں مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔

ٹیگس