Apr ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکہ: طوفانی ہواؤں اور فائرنگ سے 29 ہلاک

طوفانی ہواؤں اور فائرنگ نے امریکہ میں کم سے کم 29 لوگوں کی جان لے لی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی آٹھ جنوبی اور وسطی ریاستوں میں بھیانک طوفان کا سلسلہ جمعے کی رات سے شروع ہوا ہے جس کے نتیجے میں وسیع تباہی آئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ سائکلون نے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا اور رہائشی اور تجارتی عمارتوں کو مسمار کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چھبیس امریکی شہریوں کی جان جا چکی ہے اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ 

طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں واقع جنگلوں میں آگ پھیلتی جا رہی ہے اور مڈ ویسٹ ریاستوں میں برفیلی ہوائیں تباہی پھیلائے ہوئے ہیں ۔ طوفان نے ریاست ٹینیسی میں بھی کم از کم نو امریکیوں کی جان لے لی ۔  سائکلون نے دسیوں ہزار امریکیوں کو بجلی سے محروم کردیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ ساڑھے آٹھ کروڑ امریکی شہریوں کی زندگی ان طوفانوں کے نتیجے میں متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔ 

دوسری جانب امریکی ریاست اوکلاہما میں شراب کی ایک دوکان پر ہونے والی فائرنگ میں تین افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

امریکہ دنیا کی پانچ فیصد آبادی کا حامل ملک ہے مگر اس ملک میں ہتھیاروں کے استعمال سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریبا اکتیس فیصد کے برابر ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں ہتھیاروں کے استمعال کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہیں۔ 

ٹیگس