شام ترکیہ تعلقات پر روس میں آج چار فریقی کانفرنس
Apr ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
ماسکو میں ایران، روس، ترکیہ اور شام کا مشترکہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے جسے ترکیہ اور شام کے باہمی تعلقات کے لئے فیصلہ کن قرار دیا جا رہا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شامی اخبار الوطن کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں چار ملکی کانفرنس آج منعقد ہو رہی ہے جس میں ایران ، روس، ترکیہ اور شام کے وفود حصہ لے رہے ہیں اور یہ کانفرنس ترکیہ اور شام کے درمیان بحران کے بعد پہلا سیاسی رابطہ ہوگا۔
شام کے وفد کے سربراہ ایمن سوسان نے ماسکو پہنچنے پر کہا کہ ان کا وفد شام سے ترک فوج کے انخلاء، دہشتگردی سے مقابلے اور شام میں غیر ملکی مداخلت کے خاتمے پر مذاکرات کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس نشست میں شام سے ایمن سوسان، ترکیہ سے بوراک اکجابار، ایران سے علی اصغر خاجی اور روس سے میخائل بوگدانوف اپنے اپنے وفود کی سربراہی کر رہے ہیں۔