Apr ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۰ Asia/Tehran
  • پیونگ یانگ نے کی انسانی حقوق کونسل کی قرارداد مسترد

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف قرارداد منظور کی گئی جسے پیونگ یانگ نے مسترد کردیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا نے اس قرارداد کو بے بنیاد اور شروع سے لیکر آخر تک جعلی قرار دیا۔
اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمائندے ہان تی سونگ نے اس قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اشتعال دلانے والی سیاسی قرارداد ہے جس کی بنیاد پیونگ یانگ سے دشمنی پر رکھی گئی ہے لہذا اسے مسترد کیا جاتا ہے۔
انہوں نے انسانی حقوق کونسل کی اس قرارداد کو جمہوریت کے منافی قرار دیا اور کہا کہ یہ متن، امریکہ اور اس کے پٹھوؤں نے تیار کیا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔
یاد رہے کہ انسانی حقوق کی کونسل نے سن دو ہزار تین سے لیکر آج تک شمالی کوریا کے خلاف ہر سال ایک قرارداد منظور کی ہے جسے پیانگ یانگ نے امریکی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ 

ٹیگس