Apr ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • یوکرین سے سستا گندم درآمد کئے جانے پر یورپی کسانوں کا احتجاج

وسطی اور مشرقی یورپ کے کسانوں نے یوکرین سے سستی قیمت میں گندم یورپ درآمد کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: سی این این کی رپورٹ کے مطابق وسطی اور مشرقی یورپ کے کسانوں نے حالیہ دنوں یوکرین سے سستی قیمت میں گندم یورپ درآمد کئے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کے اس اقدام سے مقامی پیداوار کی فروخت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

یورپ کی مقامی نیوز ایجنسیوں نے اعلان کیا ہے کہ احتجاجی مظاہرین یوکرین سے درآمداتی گندم کے ٹرکوں کو سرحدوں اور چیک پوسٹوں پر روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان مظاہرین کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر گندم کی پیداوار پر آنے والے اخراجات کی بنا پر یوکرین سے درآمد کئے جانے والے گندم کی سستی قیمت کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ 

مقامی سطح پر گندم پیدا کرنے والے کسانوں نے  یورپی کمیشن سے تاوان ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یورپی کمیشن نے یوکرین سے درآمد کئے جانے والے گندم کا کوٹہ اور ٹیکس ختم کر کے درآمدات کو آزاد کر دیا ہے جس سے یورپ کو سستی قیمت میں گندم پہنچ رہا ہے اور یورپ میں پیدا کئے جانے والے مقامی گندم کی فروخت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ٹیگس