Apr ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  • چین روس تعاون کسی ملک کے خلاف نہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

چین روس فوجی تعاون کسی بھی ملک کے خلاف نہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چین اور روس کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوظ بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ وانگ ون بین کا کہنا تھا کہ بیجنگ اور ماسکو کے درمیان فوجی تعاون کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے اور ہم اس سلسلے میں بین عالمی قوانین اور ضابطوں کی مکمل پاسداری کر رہے ہیں۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ ماسکو فوجی تعاون کے بارے میں جاپان کے خدشات کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جاپان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غیر ذمہ دارانہ بیانات اور اقدامات سے گریز اور چین کے ساتھ تعمیر تعلقات کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے۔
واضح رہے کہ جاپان کی وزارت خارجہ نےاپنی سرحدوں کے قریب چین روس مشترکہ فوجی اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس