Apr ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کیف کو مزید 5 ارب ڈالر دے رہا ہے

امریکہ، یوکرین کو مزید پانچ ارب ڈالر فراہم کر رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روزنامہ گارڈین کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ورلڈ بینک کے ذریعے یوکرین کی حکومت کو اٹھارہ ارب ڈالر فراہم کرنے کے علاوہ ستمبر کے مہینے میں مزید پانچ ارب ڈالر کی ایف کو فراہم کئے جائیں گے۔  

امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ کیف کی جانب سے تعمیر نو کا دس سالہ پلان پیش کیا گیا ہے جس کی مالیت ساڑھے سات سو ارب ڈالر ہے جبکہ ورلڈ بینک کے اعلان کے مطابق، یوکرین کی تعمیر نو کے لئے چار سو گیارہ ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی ۔  یہ ایسی حالت میں ہے کہ واشنگٹن کو شدید مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور امریکہ کی بنیادی تنصیبات من جملہ شاہراہوں، ایئرپورٹ اور ریلوے کی تعمیر نو کے منصوبے بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے ٹھپ پڑے ہوئے ہیں ۔ 

ادھر نیٹو کی نائب سربراہ میرچا جوانا نے کہا ہے کہ اس تنظیم کے رکن ممالک نے یوکرین کو گذشتہ سال ڈیڑھ سو ارب یورو پر مشتمل مالی، اقتصادی اور فوجی امداد فراہم کی تھی۔

ٹیگس