Apr ۱۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ سے 30 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں 2023 میں اب تک فائرنگ کے 163 بڑے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے تصدیق کی کہ ہفتے کے آخر میں لوئس ول، کینٹکی کے ایک پرہجوم پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو ئے۔ جبکہ ریاست الاباما میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور20 زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ ریاستی دارالحکومت منٹگمری کے شمال مشرق میں واقع چھوٹے سے قصبے ڈیڈویل کے ڈانس اسٹوڈیو میں سویٹ 16 پارٹی کے دوران پیش آیا ۔

الاباما لا انفورسمنٹ ایجنسی (اے ایل ای اے ) کے ترجمان سارجنٹ جیریمی برکٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس واقعے 4 جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔

اینیٹ ایلن نے مونٹگمری ایڈورٹائزر کو بتایا کہ اس کا پوتا فل ڈوڈیل مرنے والوں میں شامل ہے جو اپنی بہن الیکسس کی 16 ویں سالگرہ منا رہا تھا کہ اس دوروان پارٹی میں فائرنگ کی گئی۔

اس واقعہ کے کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی قانون نافذ کرنے والے حکام نے اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ فائرنگ کس نے کی اور کیوں کی ۔ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایف بی آئی سمیت وفاقی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ تازہ ترین اموات امریکا میں اسکول شوٹنگ کی 16 ویں برسی کے موقع پر ہوئیں جب 2007 میں ورجینیا ٹیک میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

گن وائلنس آرکائیو کے مطابق، امریکہ میں 2023 میں اب تک فائرنگ کے 163 بڑے  واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

ٹیگس