Apr ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا بہت جلد خلا میں جاسوس سیٹیلائٹ بھیجے گا

شمالی کوریا نے عنقریب جاسوسی سیٹیلائٹ خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے قومی اسپیس ایجنسی کے معائنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک بہت جلد فوجی مقاصد کے لیے جاسوسی سیٹیلائٹ خلا میں بھیجنے والا ہے۔ 
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاسوسی سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا کام طے شدہ پروگرام کے مطابق رواں ماہ کے اندر اندر مکمل کریں۔
شمالی کوریا کے رہنما نے جاسوسی سیٹیلائٹ کی روانگی کو ملک کی اہم ترین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ زمین کےمختلف مداروں میں کئی ایک جاسوسی سیٹیلائٹ نصب کیے جانے ہیں ۔
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جاسوسی سیٹیلائٹ خلا میں بھیجنے کا مقصد امریکہ اور جنوبی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔ 
امریکہ اور جنوبی کوریا نے گزشتہ ہفتے دو روز فوجی مشقیں انجام دی تھیں جنہیں شمالی کوریا نے اپنے لیے ایٹمی خطرہ اور ناقابل قبول قرار دیا تھا۔ 

ٹیگس