Apr ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • بیلا روس کے فوجیوں کی روس میں ٹریننگ

یوکرین کی جنگ تمام تر سیاسی ، فوجی، اقتصادی، سماجی اور حتی ثقافتی اثرات کے ساتھ چودھویں ماہ میں داخل ہوگئی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: بیلا روس کے وزیردفاع وکٹور خرنین (Viktor Khrenin) نے کہا ہے کہ ان کے فوجی روس میں جدید ترین اسکندر میزائل سسٹم چلانے کی تربیت مکمل کر کے وطن واپس آگئے ہیں۔

بیلا روس نے رواں سال فروری میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی دائمی مخاصمت کو دیکھتے ہوئے، اس نے روس سے اسکندر نامی گائیڈڈ میزائل سسٹم حاصل کرلیا ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے بھی گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک بیلاروس میں اپنے ٹیکٹیکل ایٹمی ہتھیار نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ روس کے اس اقدام کو جنگ یوکرین میں نیٹو کی ممکنہ مداخلت کے بارے میں سخت انتباہ قرار دیا جارہا ہے۔
 یوکرین کی جنگ تمام تر سیاسی ، فوجی، اقتصادی، سماجی اور حتی ثقافتی اثرات کے ساتھ چودھویں ماہ میں داخل ہوگئی ہے اور مغربی ملکوں کی جانب سے اسلحے کی ترسیل کی وجہ سے تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔
روسی حکام اور بعض مغربی ماہرین اور ذرائع ابلاغ، جنگ یوکرین کو روس کے خلاف مغربی ملکوں کی پراکسی وار کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔
 روس کئی بار خبر دار کرچکا ہے کہ مغربی ملکوں کی جانب سے ہتھیاروں کی ترسیل کے باعث جنگ یوکرین طویل پکڑتی جائے گی اور اس کے غیر متوقع نتائج برآمد ہوں گے۔

ٹیگس