Apr ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran

فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے اور ویسٹ بینک میں واقع جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی اطلاع دی ہے جبکہ مزاحمتی طاقتیں جارحین کا مقابلہ کرنے کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: فلسطین کی وزارت صحت نے جمعے کے روز ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ جنین کیمپ پر صیہونی افواج کے حملے میں ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اس کیمپ پر اسرائیلی فوج کے چھاپے کا مقصد، فلسطین کے مزاحمتی نوجوانوں کے ایک گروپ کی شناخت اور گرفتاری تھا جو صیہونی مخالف کارروائی کا ارادہ رکھتا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں صیہونی فوج کے خصوصی دستے شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیسے ہی صیہونی فوج نے علاقے پر دھاوا بولا ویسے ہی علاقے میں خطرے کا سائرن بجنے لگا۔

فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے جنین کیمپ میں صیہونی فوجیوں کی گاڑیوں پر گولیاں برسائی گئی جبکہ میڈیا ذرائع نے اس شہر میں انٹرنیٹ کے تعطل اور بجلی کی بندش کی بھی اطلاع دی۔

صیہونی چینل- 13 نے بتایا ہے کہ فوج کے خصوصی دستوں نے اس علاقے پر حملہ کیا ہے تاکہ اس آپریشن کو ناکام بنایا جا سکے جسے فلسطینی مسلح مجاہدین انجام دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

ٹیگس