May ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کا وقار ختم ہوتا جا رہا ہے، روس

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر تنقید کو نظر انداز کئے جانے پر، اپنی ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا عالمی اعتبار ختم ہوتا جا رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا:تاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روسی مستقل مندوب واسیلی نبنزیا نے، بین الاقوامی امور میں اعتبار بحال کئے جانے سے متعلق مسائل پر غور کرنے کے لئے منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ حال ہی میں اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کا عالمی اعتبار ختم ہوتا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ غیر جانبدار ہو کر تمام رکن ممالک کے مفادات پر توجہ دینا اقوام متحدہ کے فرائص میں شامل ہے اور اقوام متحدہ کے تمام اہلکاروں کو، اقوام متحدہ کے منشور کی شق نمبر سو کے مطابق عمل کرنا ہو گا۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر تنقید کی طرف اشارہ اور ایسی تمام تنقیدوں پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی کارکردگی پر تنقید کو نظر انداز کئے جانے سے اقوام متحدہ کا عالمی اعتبار ختم ہوتا جا رہا ہے۔

ٹیگس