May ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • صربیہ میں فائرنگ، 8 افراد ہلاک

سربیا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں آٹھ افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔

 سحر نیوز/ دنیا:مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ، میلادینو واتس شہر میں پیش آیا جو کہ دارالحکومت بلغراد سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ 
سرکاری ٹی وی چینل، آر ٹی ایس نے اس واقعے کا فوٹیج جاری کیا ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ایک گاڑی کے اندر سے لوگوں پر آٹومیٹک گنوں سے گولی چلائی اور اس کے بعد جائے حادثہ سے فرار ہوگئے۔ 
سربیا کے اعلی عہدے داروں نے ممکنہ ملزمین یا واقعے کی وجوہات کے بارے میں کسی بھی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ 

ٹیگس