May ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکی معیشت تباہی کے دھانے پر

امریکہ کے فیڈرل ریزرو کے سابق سربراہوں نے امریکی بینکوں کے بحران کے نئے دور پر تشویش ظاہر کی ہے۔

سحر نیوز/دنیا: امریکہ کے مرکزی بینک کے سابق دو سربراہ رابرٹ کیپلن اور ڈینس لاکہارٹ نے امریکی بینکوں کی جانب سے دیوالیہ ہونے کے اعلان کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ ان دو سابق بینکاروں نے فرسٹ ری پبلک بینک کو جے پی مارگن بینک کے حوالے کئے جانے کے باوجود بحران جاری رہنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں مالی نظام ڈگمگا رہا ہے جس سے پورے امریکی بینکاری کے شعبے میں استحکام پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔

ماہرین معاشیات موجودہ بحران کو افراط زر اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ ان ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قرضوں کی حد موسم گرما سے قبل بڑھائی نہیں گئی تو امریکی معیشت سقوط کر جائے گی۔

ٹیگس