May ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں نئے بادشاہ کی تاج پوشی کے موقع پر قتل کی وارداتیں

برطانیہ میں شاہ چارلز کی تاجپوشی کے موقع پر علیحدہ علیحدہ جھڑپوں کے واقعات میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

سحر نیوز/ دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ان پانچ افراد میں سے تین افراد مشرقی لندن میں تلوار اور چاقو سے کئے جانے والے وار میں ہلاک ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک سولہ سالہ نوجوان بھی شامل ہے جبکہ ایک اٹھارہ سالہ نوجوان بھی میٹرو اسٹیشن میں مارا گیا۔

دریں اثنا برطانیہ میں نظام سلطنتی کے ہزاروں مخالفین نے شاہ چارلز کی تاجپوشی کی مخالفت میں اس ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور شاہ چارلز اور شاہی نطام کی مخالفت میں شدید نعرے لگائے۔

برطانیہ کی پولیس نے تاجپوشی کی مخالفت کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا جن میں ریپبلکن گروہ کے سربراہ گرہم اسمیت بھی شامل ہیں۔

انھیں لندن سے گرفتار کیا گیا۔ ملکہ الیزبیتھ دوم کے بڑے بیٹے چارلز سوم کو چھے مئی کو تاجپوشی کر کے برطانیہ کا بادشاہ بنایا گیا اور اس نمائشی تقریب پر دو سو پچاس ملین پونڈ یعنی تین سو چودہ ملین ڈالر کے اخراجات آئے جس پر برطانوی عوام نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی اور برطانوی شاہی نظام سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔

ٹیگس