May ۱۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • ’’محمد‘‘ جرمنی میں مقبول ترین ناموں میں شامل

2021 میں جرمنی کے دارالحکومت برلن میں محمد نام تیسرے نمبر پر تھا جب کہ 2022 میں یہ نام سرفہرست رہا۔

سحر نیوز/دنیا:  جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بچوں میں سب سے زیادہ نام "محمد " رکھا گیا ہے۔ برلن شہر میں 2022 کے دوران جرمن بچوں میں سب سے زیادہ نام "محمد" رکھا گیا ہے جس نے جرمن حکام کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

ٹیگس سپیگل اخبار کی رپورٹ کے مطابق ’’محمد‘‘ ناموں کی تعداد میں سرفہرست رہا ہے، حالانکہ اس سے قبل نوح اور آدم جیسے نام بچوں میں سب سے زیادہ تھے۔

حالیہ برسوں میں برلن میں نوزائیدہ بچوں میں محمد نام کی اہمیت نے جرمنی میں کافی بحث چھیڑ دی ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد بچوں کے نام رکھنے کی تعداد میں ہوشربا اضافے نے مستقبل میں جرمنی کے اسلامائزیشن کے بارے میں یہ تشویش پیدا کر دی ہے اور یہ خوف جرمنی میں 2015 میں مہاجرت کی حالیہ لہر کے بعد مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

واضح رہے کہ جرمن اداروں کی رپورٹ کے مطابق اب بھی تمام جرمنی میں بچوں میں سب سے زیادہ نام "نوحا" ہے۔

2021 میں برلن شہر میں محمد نام تیسرے نمبر پر تھا جب کہ 2022 میں یہ نام سرفہرست رہا۔

ٹیگس