May ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • روسی جیٹ فائٹروں اور امریکی بمبار طیاروں کا آمنا سامنا

روس کے دو جیٹ فائٹروں نے امریکہ کے بمبار طیارے کو روسی حدود کی خلاف ورزی کرنے سے روک دیا

سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق، یہ واقعہ بحیرہ بالٹک میں پیش آیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی فضائیہ کے سوخوئی ستائیس اور سوخوئی پینتیس نوعیت کے دو لڑاکا طیاروں نے امریکہ کے بی ایک بمبار طیارے کو روسی حدود کی خلاف ورزی کرنے سے قبل علاقے سے نکلنے پر مجبور کیا۔

روس کے قومی دفاعی مرکز نے بھی منگل کی رات اعلان کیا تھا کہ ایک روسی جیٹ فائٹر نے امریکہ کے دو اسٹریٹیجک بمبار طیاروں کو بحیرہ بالٹک میں انٹرسیپٹ کرلیا تھا۔

اس سے قبل روس کی فضائیہ کے ایک سوخوئی پینتیس لڑاکا طیارے نے دو امریکی بی باون بمبار طیاروں کو خبردار کرتے ہوئے انہیں روسی فضائی حدود سے دور رہنے کو کہا تھا۔ یہ واقعہ بھی بحیرہ بالٹک میں رونما ہوا جہاں اس وقت کشیدگی کافی بڑھ چکی ہے۔

ٹیگس