May ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکی بحری بیڑوں کے مقابلے میں چین کے ہائپر سونک میزائلوں کی توانائی

چین کے فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے ہائپر سونک میزائل امریکہ کے جدید ترین بحری بیڑے کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ کمپیوٹر سمیلیشنز سے اس بات کی بخوبی نشاندہی ہوتی ہے کہ چینی فوج نے دنیا کے سب سے بڑے بحری بیڑے یو ایس ایس جرالڈ فورڈ کو اپنے چوبیس اینٹی شپ ہائپر سونک میزائلوں کا استعمال کر کے غرق کیا ہے۔

یہ اقدام امریکی بحری بیڑوں پر حملے کا ایک سیناریو تھا جس پر جنوبی چین کے سمندر میں واقع ایک ایک جزیرے میں عمل کیا گیا۔

یہ بحری بیڑہ گذشتہ دنوں اور ایک اشتعال انگیز اقدام کے تحت فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لئے شہر اسلو پہنچا تھا۔

چین نے اپنی بحری توانائی بڑھاتے ہوئے اور اسی طرح اپنے میزائلوں کی جدید کاری کے ساتھ تیز رفتار فوجی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔

امریکہ کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی خفیہ اطلاعات کے مطابق چین نے فروری میں دانگ فنگ ستائیس نامی اپنے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کا یہ میزائل امریکہ کے جدید ترین دفاعی میزائل سسٹم کی کارروائی سے محفوظ رہتا ہے جو بحرالکاہل کے علاقوں منجملہ امریکی قلمرو میں شامل گوام تک کو جو ایک اسٹریٹیجک فوجی اڈے کا حامل ہے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیگس